[ad_1]

شہید لانس حولدار مدثر محمود، لانس نائیک حسیب جاوید کی نماز جنازہ ادا

بونیر میں شہید ہونے والے لانس حولدار مدثر محمود اور لانس نائیک حسیب جاوید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جوان دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کے دوران لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوان اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ 

شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *