[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ تحریک کے ذریعے اپنا حق لے کر رہیں گے۔
پشین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے پشین کے راستے میں جگہ جگہ ناکے لگائے تھے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک کے عوام اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے پیش پیش رہے، اپوزیشن اتحاد پورے ملک میں جلسے کرے گی، ہر طبقے کے پاس جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے سب عیاں ہو جائے گا، آئین کی پاسداری ہوئی تو بانی پی ٹی آئی اور دیگر قائدین جیلوں سے باہر آسکیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی ترقی ہے۔
[ad_2]