[ad_1]

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ـــ فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ـــ فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شاہ نورانی ٹرک حادثے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کا نقصان ایک افسوس ناک واقعہ ہے اور ہم جاں بحق ورثاء کے دکھ میں شریک ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی انشورنس پالیسی کے تحت ورثاء کی مدد کی جائے گی، حادثہ بلوچستان میں پیش آیا، ان سے بھی بات کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں نگراں حکومت کے دور میں امن و امان کی صورتِ حال خراب ہوئی، نگراں حکومت نے ایس پی سے لے کر ایس ایچ او تک ایسے تبدیل کیے جیسے یہ سب میرے ہوں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *