[ad_1]

لگتا ہے سندھ ڈاکوؤں کے حوالے ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ لگتا ہے سندھ ڈاکوؤں کے حوالے ہے، رمضان المبارک میں 7 ہزار وارداتیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ نہ کوئی ادارہ نہ کوئی حکومت شہریوں کو تحفظ دے رہی ہے، پکے اور کچے کے ڈاکو اسی طرح موجود ہیں ، حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ عید ہم غزہ کے نام کرتے ہیں، اہل غزہ کی مدد کے لیے کوئی نہیں پہنچ رہا، پوری امت اور باضمیر لوگوں کو اٹھنا پڑے گا، اگر فلسطین صہیونیوں کی دہشت گردی کا شکار ہے تو کل کوئی اور ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم اتنا تو کریں کہ زخمی فلسطینیوں کو راستہ دیں تاکہ ان کا علاج ہو سکے، ہم چاہتے ہیں پوری دنیا مل کر اسرائیل پر دباؤ ڈالے، ملک میں بھی صورتحال اچھی نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ رمضان میں 20 سے زائد شہری مزاحمت پر قتل کردیے گئے، شہر میں رواں سال ہزاروں وارداتیں ہوچکی ہیں، یہ ادارے اور حکومت تحفظ نہیں فراہم کر سکتے تو ان کا کوئی فائدہ نہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ رمضان کی عبادات ہمیں بڑے جہاد کے لیے آمادہ کرتی ہے، رمضان کا مہینہ حق کا ساتھ دینے اور باطن کو سرنگوں کرنے کا مہینہ ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *