[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈی پی او راجن پور دوست محمد نے کہا ہے کہ کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے، آپریشن میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

راجن پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او دوست محمد نے کہا کہ آپریشن کے دوران 55 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیارڈال دیے ہیں، ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق بنوں اور دولانی گینگ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکو قتل،اغواء اور ڈکیتی سمیت کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *