[ad_1]

ڈی آئی خان خودکش حملے میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید —تصاویر بشکریہ ISPR
ڈی آئی خان خودکش حملے میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید —تصاویر بشکریہ ISPR

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا ہے جس میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں ہونے والے خودکش حملے میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ خود کش بم بار نے اپنی گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کانوائے سے ٹکرا کر دھماکا کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کے ذمے داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *