[ad_1]

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی—فائل فوٹو
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی—فائل فوٹو

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹسز لاہور ہائی کورٹ و بلوچستان اور جج سپریم کورٹ کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تقرری کی منظوری دی ہے۔

ایوان صدر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر کی جانب سے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دی گئی۔

ایوان صدر کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تقرری کی منظوری بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ججز کی تقرری کی منظوری جوڈیشل کمیشن نے دی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *