[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ویڈیو لنک کے ذریعے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی حاضری لگانے کی ہدایت کر دی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کی درخواستوں پر ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے سماعت کی۔

جج طاہر عباس سِپرا نے پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل حکام سے بات کریں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوائیں۔

ویڈیو لنک پر حاضری لگانے تک عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

9 مئی واقعات پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور جعلی رسیدوں پر بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *