[ad_1]
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں مقروض باپ نے خود پر اور 3 بچوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
واقعہ میں عارف اسکی 5 اور 4 سال کی 2 بیٹیاں اور 3 سالہ بیٹا جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق عارف سول اسپتال جبکہ تینوں بچے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں زیر علاج ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عارف اور اسکے بچوں کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔
عارف کی ساس نے بتایا کہ تینوں بچے عارف کی پہلی بیوی سے ہیں جوکہ انتقال کرگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عارف اور بچے دوسری بیوی کے ساتھ رہ رہے تھے، عارف کوئی کام نہیں کرتا، لوگوں کا مقروض بھی تھا۔
عارف کے سوتیلے بیٹے امانَ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکا باپ ذہنی طور پر پریشان تھا۔
[ad_2]