[ad_1]

--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔

محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمٰن سے صدرِ مملکت کے لیے ووٹ مانگ لیا۔

محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہمارا پرانا تعلق ہے ایک ساتھ تحریک میں وقت گزارا ہے، امید ہے آپ ہمیں سپورٹ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پارٹی قیادت سے مشورہ کر کے آپ کوآگاہ کریں گے۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ صدارتی امیدوار آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی ہائیکورٹ میں جمع کرادیے گئے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *