[ad_1]

سنی اتحاد کونسل کے رکنِ پنجاب اسمبلی رانا آفتاب—فائل فوٹو
سنی اتحاد کونسل کے رکنِ پنجاب اسمبلی رانا آفتاب—فائل فوٹو

سنی اتحاد کونسل کے رکنِ پنجاب اسمبلی رانا آفتاب کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔

لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے رکنِ پنجاب اسمبلی رانا آفتاب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ کچھ دیر بعد ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اسمبلی کے اجلاس کی اطلاع نہیں ملی، میڈیا سے اس کا پتہ چلا، اجلاس قانون، آئین اور ضابطے کے مطابق چلنے دیں گے۔

رانا آفتاب نے کہا ہے کہ ہمارا اسمبلی میں پرامن رہنے کا پروگرام ہے، نارمل بجٹ پیش ہوتا ہے تو اس کے لیے 2 دن مختص کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نگراں حکومت نے 100 روپے والے کام پر 2 ہزار روپے لگائے، اس پر بات کرنی ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے رکنِ پنجاب اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے بطور امیدوار بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، اسپیکر کو چاہیے کہ قانون کے مطابق اسمبلی کو چلائیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *