[ad_1]
مسلم لیگ ن کی رکنِ پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کو آج مریم نواز کی صورت اچھا چیف ایگزیکٹیو ملنے جا رہا ہے۔
یہ بات مسلم لیگ ن کی رکنِ پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ ایوان کا تقدس سب کی ذمے داری ہے، 26 فروری پاکستان اور پنجاب کے لیے اہم دن ہے، ایوان سے منتخب ہونے کے بعد مریم نواز روڈ میپ دیں گی۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ مریم نواز رمضان کے پیکیج کا اعلان کریں گی، ہم روز کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، ہم نے کبھی ڈپٹی اسپیکر کے بال نہیں نوچے، نہ دھینگا مشتی کی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہماری ریڈ لائن ہیں، کوئی بدتمیزی کرے گا تو ہمیں سیلف ڈیفنس اور تحفظ کرنا آتا ہے، کسی وزیرِاعلیٰ نے ہاؤس کو وقت نہیں دیا، ہماری وزیرِ اعلیٰ ہر فورم پر نظر آئیں گی۔
ن لیگی رکنِ پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز قومی اسمبلی جا رہے ہیں، وہ وہاں حلف لیں گے، اسلم اقبال اگر نفری سے ڈرتے تو فرعون نہ بنتے۔
عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو زبان ہم نے بھگتی ہے، ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس پر پچھتاوا کرنا پڑے، مریم نواز مختلف وزیرِ اعلیٰ ہوں گی، ان کا کام کرنے کا اسٹائل مختلف ہو گا۔
[ad_2]