[ad_1]
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج مزید 10 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔
حلف لینے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے شبیر قریشی، محمد اویس، بلال جدون، سجاد سومرو، ریحان اکرم، واجد حسین، سربلند خان اور ساجد حسین شامل ہیں۔
جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے بھی حلف اٹھا لیا۔
اسپیکر آغا سراج درانی نے تمام نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی مراد علی شاہ نے کہا کہ آج اسمبلی میں حلف اٹھانے والے اراکین کو ویلکم کرتا ہوں، سندھ کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
سنی اتحاد کونسل کے رکنِ سندھ اسمبلی سجاد علی سومرو کا کہنا ہے کہ آج ہمارے 9 ارکان نے حلف اٹھایا ہے، ہم پی ٹی آئی کے منتخب ایم پی ایز ہیں، سنی اتحاد کونسل سے الحاق کیا ہے۔
[ad_2]