[ad_1]
سندھ اسمبلی کے نومنتخب 168 اراکین میں سے 145 نے حلف اٹھا لیا ہے۔
سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین کے لیے دوپہر کے کھانے (ظہرانے) کا پرتعیش اہتمام کیا گیا ہے۔
نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی کے لیے ظہرانے میں مچھلی، چکن بوٹی، تکے، پوری، پراٹھے، چکن قورمہ، روغنی نان، چائے اور کولڈڈرنک کا انتظام کیا گیا ہے۔
کھانے کے بعد اراکین سندھ اسمبلی کو قہوہ بھی پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے۔
سندھ میں اسمبلی کے 4 ممبران کے معاملات مختلف وجوہات کی بناء پر مؤخر ہیں۔
پی ایس129 سے حافظ نعیم کی نشست کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا اور پی ایس 80 سے پیپلز پارٹی کے منتخب رکن عبدالعزیز جونیجو انتقال کر چکے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کی 9 نشستوں پر مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
سندھ اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے سندھی، اردو اور انگریزی میں حلف اٹھایا۔
[ad_2]