[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وزراء نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی ہے۔
پشاور میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرنے والوں میں پیر نور الحق قادری، شہرام ترکئی، عاطف خان، سینیٹر ذیشان خانزادہ، فیصل جاوید، شوکت یوسفزئی اور دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے نامزد وزیراعلیٰ سے اُن کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔
دوران گفتگو پیر نور الحق قادری نے کہا کہ گزشتہ وفاقی حکومت نے مہنگائی کے سوا عوام کوکچھ نہیں دیا ہے، صحت کارڈ کو جلد بحال کرنے کے اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو ریلیف ملے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبےکی تمام مساجد میں سولرسسٹم لگایا جائے گا اور آئمہ کرام کے ماہانہ وظیفہ میں اضافہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی تعمیر و ترقی، طلبا کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ضم قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی اور بحالی امن اولین ترجیح ہوگی۔
[ad_2]