[ad_1]

فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے کوہستان سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) محمد ادریس اور بہاولنگر سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) کاشف نوید نے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12 کوہستان سے آزاد رکن محمد ادریس اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 242 بہاولنگر سے منتخب رکن کاشف نوید پنسوتہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے  محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی، جبکہ محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ نے  نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطاءاللّٰہ تارڑ اور ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا ملک کو معاشی خطرات سے بچانا سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، عوامی مینڈیٹ تسلیم کرتے ہوئے مسائل کے حل کی اجتماعی سوچ درکار ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تعاون اور برداشت کے قومی جذبے سے ہی مسائل کا مقابلہ کیاجا سکتا ہے، مقابلہ الیکشن میں تھا، اب متحد ہوکر پاکستان کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرنا ہوگا، انتخابی میدان میں مقابلے کے جذبے کو اب پارلیمان میں تعاون کے جذبے میں بدلنا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *