[ad_1]
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں اور سیاستدانوں کو آپس میں بات کرنی ہو گی، بات نہ کی تو اس کا فائدہ دشمن اٹھائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک بانیٔ پی ٹی آئی نفرت کی سیاست تر ک نہیں کرتے انہیں قبول نہیں کیا جائے گا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر آپ کو سیاسی مخالف قبول نہ کرے تب بھی آگے بڑھنے کا راستہ نہیں ملتا، ہم نے بلا تاخیر الیکشن کا نتیجہ تسلیم کیا، چاہتے تو ہزار اعتراض کر سکتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب عوامی فیصلہ آ جائے تو حکمت اسی میں ہے کہ اسے تسلیم کیا جائے، بعض اوقات لوگ ہار کر جیت جاتے ہیں اور جیت کر ہار جاتے ہیں۔
ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنے دل کی بات کرتا رہوں گا چاہے وہ پارٹی پالیسی کے کتنی ہی خلاف ہو۔
[ad_2]