[ad_1]
قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ کی سفارش وزیرِ پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق انتخابات کے بعد نگراں وزیرِ پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سفارش نگراں وزیراعظم کو کریں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ سفارش سمری کی شکل میں نگراں وزیراعظم کو جائے گی جس کے بعد نگراں وزیراعظم سمری کی منظوری دے کر صدر کو مقررہ تاریخ پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ایڈوائس کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دیں گے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت ہوگا۔
[ad_2]