[ad_1]
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی پیشکش کرتے ہیں۔ اتوار کو ہم یوم تشکر اور جشن منائیں گے۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں انتخابی جیت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم 91 آزاد امیدوار کو شمولیت کی دعوت دیتی ہے۔ آئیں مل کر اس جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کو چیلنج کریں۔ انہوں نے کہا گورنر سندھ حق پرستوں کی جیت کا حصہ ہیں۔
اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2018 میں ہمارا چھینا گیا مینڈیٹ آج ہمیں واپس ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے گولی کا جواب بیلٹ سے دیا ہے، ہم نے جیت کر اپنے شہداء کے خون کا بدلہ لیا ہے۔
فاروق ستار نے کہا کراچی حیدر آباد کل بھی ایم کیو ایم کا تھا آج بھی ایم کیو ایم کا ہے۔ میئر کراچی اخلاقی طور پر استعفیٰ دیں ورنہ ہم خود فیصلہ کرینگے۔
[ad_2]