[ad_1]

 

الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو نا اہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی عام انتخابات 2024 کے لیے نااہل قرار دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آفیشل سیکرٹ کورٹ نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیا۔

عدالت شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا چکی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ اور الیکشن ایکٹ2017 کے سیکشن 232 کے تحت نااہل قرار دیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *