[ad_1]

بشریٰ بی بی—فائل فوٹو
بشریٰ بی بی—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم و بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ اگر مجھے ڈیل کے تحت بنی گالہ بھیجا گیا ہے تو کینسل کر دیں ، جیل میں رکھ لیں۔

بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز کمرۂ عدالت میں پہلی بار صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں خود گرفتاری کے لیے جیل آئی۔

انہوں نے کہا کہ میرے گھر کو سب جیل بنا دیا گیا، وہ کوئی ہوٹل تو نہیں، اگر مجھے ڈیل کے تحت بنی گالہ بھیجا گیا ہے تو اسے کینسل کر دیں، مجھے جیل میں رکھ لیں۔

بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے لیے ان کی طرف بہت سے لوگ بھیجے گئے، زندگی میں کبھی غلط کام نہیں کیا۔

بانیٔ پی ٹی آئی 10 سال کیلئے نا اہل بھی قرار

واضح رہے کہ 1 روز قبل توشہ خانہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14-14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا ئی گئی ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا۔

عدالت کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر مجموعی طور پر 1 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

احتساب عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ بشریٰ بی بی پر بھی 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *