[ad_1]
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو ماضی کی نہیں، مستقبل کی سیاست کر رہے ہیں۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جلسے میں ملک سے نفرت، تقسیم اور انتقام کی سیاست کے خاتمے کے لیے ’ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیشن ‘ کی دعوت دی۔
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ دو ہفتے بعد ہونے والے انتخابات میں عوام نے ملک اور مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ عوام ملکی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کا انتخاب کریں گے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ پی پی پی واحد جماعت ہے جو ملک و عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پارٹی اقتدار میں آ کر اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دہشت گردی دوبارہ سر نہ اٹھائے۔
شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری واحد سیاسی لیڈر ہیں جو ہر شہر میں اپنا منشور لے کر عوام سے مخاطب ہو رہے ہیں۔
[ad_2]