[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیرِ اعلیٰ سید ارشد حسین شاہ نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ نے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سید ارشد حسین شاہ نے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام اور حکومت پولیس کی ان قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ باجوڑ کے علاقے بیلوٹ فرش میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہل کار جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوئے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *