[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا کے مختلف ملکوں میں پھیلنے والے کورونا جے این ون ویرینٹ کے چار کیسز پاکستان میں بھی سامنے آگئے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چاروں افراد میں ہلکی علامات تھیں، بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہوگئے۔

نگراں وزیر صحت کا کہنا ہے کہ صورت حال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، انٹرنیشنل ایئرپورٹس اور تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ سردیوں میں کووڈ یا فلو جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ماسک، فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *