[ad_1]
الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کی اپیل منظور کرلی اور ان کے کاغذاتِ نامزدگی بھی درست قرار دے دیے گئے ہیں۔
الیکشن ٹربیونل میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی اپیل پر جج جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے پارٹی اکاؤنٹ کے معاملے پر اسد قیصر کے کاغذات مسترد کیے، ریٹرننگ افسر نے پارٹی اکاؤنٹ اسد قیصر کا ذاتی اکاؤنٹ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں اکاؤنٹ کو پارٹی کا اکاؤنٹ قرار دیا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ جی بالکل یہ کلیئر ہے اکاؤنٹ اسد قیصر کے نام پر نہیں، یہ پارٹی اکاؤنٹ ہے۔
بعدازاں ٹربیونل نے اسد قیصر کے کاغذات درست قرار دے دیے۔
واضح رہے کہ اسد قیصر کے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے گئے تھے۔
[ad_2]