[ad_1]
پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن 2024 کے لئے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کردیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے۔
پارٹی اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 10 جنوری کو صوابی اور 11 جنوری کو تاندلیاں والا فیصل آباد، 12 جنوری کو لیہ، 13 جنوری کو بہاول پور اور 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان میں جلسہ کریں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو 14 جنوری کی شام خیرپور میں جلسہ کریں گے جبکہ 15 جنوری کو لاڑکانہ میں انتخابی مہم کے لئے جائیں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ، 17 جنوری کی صبح بدین اور شام میں سانگھڑ، 18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام میں میہڑ، دادو میں جلسہ کریں گے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی چیئرمین 19 جنوری کو رحیم یار خان، 20 جنوری کو کوٹ ادو، 21 جنوری کو لاہور، چنیوٹ میں 23 جنوری اور سرگودھا میں 24 جنوری کو جلسے سے خطاب کریں گے۔
25 جنوری کو لالہ موسی، 26 جنوری کو ملتان، 27 جنوری، 28 جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو ضلع کرم، 30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان، 31 جنوری کو مالاکنڈ اور یکم فروری کو خضدار میں جلسہ ہوگا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 2 فروری کو دن میں کندھ کوٹ ایٹ کشمور اور شکار پور میں جلسے کریں گے جبکہ شام میں جیکب آباد میں جلسہ ہوگا۔
3 فروری کو میرپورخاص، چار فروری کو حیدرآباد اور اور 5 فروری کو کراچی میں جلسہ ہوگا جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 6 فروری کو لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔
[ad_2]