[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے حلقے این اے 127 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

ریٹرننگ افسر نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے، شکایت کنندہ محمد ایاز متعلقہ فورم پر رجوع کرے۔

ریٹرننگ افسر نے کہا کہ شکایت کنندہ ایاز این اے 127 سے تعلق نہیں رکھتا، شکایت کنندہ ایاز نارووال کا رہائشی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ محمد ایاز کے اعتراضات کو مسترد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی ہونے پر مسترد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *