[ad_1]

فیصل کریم کنڈی-- فائل فوٹو
فیصل کریم کنڈی– فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن انتخابات سے راہِ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا مستقبل نظر آگیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کے خدشات اپنی جگہ لیکن شہداء تو ہماری پارٹی کے بھی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے، جے یو آئی نہیں، فریال تالپور کو عید کی شام جیل بھیجا گیا تو شاہ محمود قریشی نے اسے قانون کے مطابق قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کاغذات چھیننا اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی 9 مئی واقعات کی آڑ میں سیاسی انتقام کے خلاف ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے انتخابی نشان کے فیصلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، مسلم لیگ ن کی خواہشات کے مطابق عدالتیں فیصلہ کرنے کی پابند تو نہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *