[ad_1]

اسکرین گریبز
اسکرین گریبز

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اسلام ہمیں امن اور دوستی کا سبق سکھاتا ہے، اسلام بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جوکہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کرسمس تقریب میں شرکت کے لیے کرائسٹ چرچ راولپنڈی پہنچے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس تقریبات کے سلسلے میں کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق چرچ انتظامیہ نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا اور تہوار میں شرکت پر اُن کا شکریہ ادا کیا جبکہ آرمی چیف نے پاکستان میں مقیم تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آرمی چیف نے مسیحی برادری کے لیے احترام کا اظہار کیا، آرمی چیف نے متحد و ترقی پسند پاکستان کے لیے قائد کے حقیقی وژن پرعمل کرنے پر بھی زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *