[ad_1]

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

ایبٹ آباد کے ایک مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد دب گئے جن میں سے 7 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے گاؤں ترھیڑی میں شارٹ سرکٹ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ آگ لگنے سے کچے مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے ملبے سے 7 لاشیں نکال لیں۔

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے ہوئے 2 مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *