[ad_1]

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درخواست کے حق میں فیصلہ آ گیا۔

سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کی براہِ راست نشریات کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ سماعت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے علاوہ یوٹیوب چینل پر بھی براہِ راست نشر کی جائے گی۔

سپریم کورٹ: بھٹو ریفرنس کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت لارجر بینچ کرے گا۔

صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہو گی۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے2011ء میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کے ذریعے سپریم کورٹ میں یہ ریفرنس دائر کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *