[ad_1]

پی پی کے غنڈوں نے ہمارے 3 کارکن شہید کردیے، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر کنوینئر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہمارے تین ساتھیوں کو پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے شہید کردیا ہے۔

کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئی لڑائی نہیں تھی، ایم کیو ایم نے پانچ سیٹوں پر اپنے امیدوار وہاں نامزد کیے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مچھر کالونی میں ہمارے ساتھی جلسے کے لئے جگہ دیکھنے گئے، تو یہ لوگ اسلحہ لے کر باہر آگئے۔ ان لوگوں نے ہمارے کارکنان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے ایس ایس پی کیماڑی کو وائس نوٹ، میسجز بھیجے کہ پیپلز پارٹی کے لوگ اسلحہ لے کر کھڑے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح کا ظلم ہوا اسی طرح کا انصاف ہونا چاہیے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *