[ad_1]
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رابطہ کمیٹی نے کل شام 4 بجے اجلاس طلب کرلیا جس میں حلقہ بندیوں اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ پیر کو ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ الیکشن کمشنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے پر بھی بات کی جائے گی۔
اسی طرح حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم پاکستان کے اعتراضات پر بھی تفصیلی بات ہوگی۔
[ad_2]