[ad_1]
کراچی میں شیر شاہ پولیس اسٹیشن میں زیرِ حراست شخص نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق عمران کو تفتیشی پولیس گزشتہ شب حراست میں لے کر تھانے لائی تھی جس سے بچی کی گمشدگی سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ تفتیشی افسر نماز پڑھنے گیا تو مشتبہ شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق شیر شاہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر کے انچارج شعبہ تفتیش اور تفتیشی افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والا زیرِ حراست شخص گمشدہ بچی کا سوتیلا باپ اور نشے کا عادی تھا، مجسٹریٹ کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
[ad_2]