[ad_1]
سرگودھا میں کنٹونمنٹ بورڈ کے کونسلرز کے ضمنی الیکشن کے لیے 3 وارڈز میں پولنگ جاری ہے۔
صبح 8 بجے شروع ہوئی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
3 وارڈز کے لیے 21 پولنگ اسٹیشن اور 68 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
اس ضمنی الیکشن میں 25 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تحریکِ انصاف کے کونسلرز کے استعفوں کے بعد یہ نشستیں خالی ہوئی تھیں۔
[ad_2]