[ad_1]
صحافتی تنظیموں کی جانب سے سکھر سے تعلق رکھنے والے صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا گیا۔
پی ایف یو جے، کراچی یونین آف جرنلسٹس، ایمنڈ اور کراچی پریس کلب کے رہنماؤں پر مشتمل جوائنٹ کمیٹی کی جانب سے پریس کلب سے ریلی نکالی گئی جو ایوان صدر روڈ اور ضیا الدین احمد روڈ سے ہوتی ہوئی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب پہنچی جہاں ریلی کے شرکا نے پی آئی ڈی سی سگنل پر دھرنا دیا۔
اس دوران شرکاء مسلسل نعرے لگاتے رہے۔ شرکاء سے صحافی رہنماء افضل بٹ، ارشد انصاری، مظہر عباس، لالہ اسد، وکیل رہنماء نعیم قریشی اور دیگر نے خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کئی ماہ گزرنے کے باوجود صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے۔
[ad_2]