[ad_1]

مریم اورنگزیب--- فائل فوٹو
مریم اورنگزیب— فائل فوٹو

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کردیے۔

اشتعال انگیز گفتگو سے متعلق مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ڈیوٹی جج انسداد دہشت گردی عدالت ارشد جاوید نے کی۔

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *