[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چمن بارڈر پر بابِ دوستی سے پیدل آمد و رفت کے لیے پاسپورٹ کی نئی شرائط کے خلاف تاجر برادری سر اپائے احتجاج ہے۔

پاک افغان شاہراہ پر ہونے والے احتجاج میں سیاسی جماعتوں، ٹریڈ یونینز بھی شریک ہیں، دھرنے کے باعث پاک افغان شاہراہ پر باب دوستی تک آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک کے بجائے صرف پاسپورٹ پر آنے اور جانے کی اجازت قبول نہیں۔

تاجر برادری کا  پاک افغان دونوں حکموتیں سے مطالبہ ہے کہ تاجروں کو شناختی کارڈ اور تذکیرہ پر آمد و رفت بحال کیا جائے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ بابِ دوستی سے افغان دستاویز تذکیرہ پر افغانوں کا پاکستان میں داخلہ بندہے، جبکہ افغان حکومت نے بھی شناختی کارڈ پر پاکستانی شہریوں کا داخلہ بند کر رکھا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی سے صرف شناختی کارڈ پر افغانوں کا پاکستان میں داخلہ بند ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *