[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نگران وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معاشی، سیاسی، امن و امان  کی صورتِ حال، غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بھی ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔

غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف آپریشنز کے نتائج سے بھی وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران آئی ایم ایف حکام کے ساتھ نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *