[ad_1]

نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی—فائل فوٹو 

نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے آواران میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سرفراز بگٹی نے فوجی جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامٍ شہادت نوش کیا، مسلح افواج کی جرأت اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اُنہوں نے پاک فوج کے جوانوں کے ہاتھوں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیے جانے کی تعریف بھی کی ہے۔

نگراں وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وطنِ عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کر کے دم لیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *