[ad_1]
رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اس صدی میں پاکستان میں 4 انتخابات ہوئے، نواز شریف کو 3 میں حصہ نہیں لینے دیا گیا۔
عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2002ء میں نواز شریف کو نااہل اور جلا وطن کیا گیا، انہیں 2008ء میں بھی نااہل کیا گیا اور 2018ء میں بھی نااہل کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف نے صرف 2013ء کا انتخاب لڑا، وزیرِاعظم بنے اور پھر نااہل ہوئے۔
عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا ہے کہ اس حوالے سے کچھ یاد ہے ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ کا واویلا کرنے والوں کو؟
[ad_2]