[ad_1]

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی  چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نہتے اور محصور فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری جنگی جرائم ہیں، عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام رکوائے۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مریم نواز نے کہا کہ دنیا بھر کے انصاف پسند عوام بے گناہوں کا خون بہنے سے روکنے میں کردار ادا کریں، اسلامی ممالک کی قیادت عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے۔

 مریم نواز نے کہا کہ محصور فلسطینیوں کے لیے خوراک اور ادویات کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے، فلسطینیوں کے قتل عام پر اسلامی دنیا کے عوام میں شدید غم و غصہ ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *