[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی بار ایسوسی ایشن نے امیر جماعت اسلامی کراچی کی دعوت پر فلسطینی عوام سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریلی نکالی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر سلیم کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے معاملے پر ہمیں متحد ہونا چاہیے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر سلیم نے کہا کہ آج کراچی بار ایسوسی ایشن نے فلسطینی عوام کے لئے ریلی نکالی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری کا شکریہ جنہوں نے ہماری دعوت قبول کی، فلسطین مارچ شہریوں کا ہے، جماعت اسلامی صرف میزبان ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم سب کو دعوت دے رہے ہیں کہ اس مارچ میں شرکت کریں، بچوں کی لاشیں لے کر فلسطینی کھڑے ہوئے ہیں، وہاں ایک آدمی بھی پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں، او آئی سی اس وقت کیا کر رہا ہے اس کا کام کیا صرف ایک مذمتی بیان دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس ہمارے دل میں بستا ہے، ہم بیت المقدس پر کیسے کمپرومائز کر سکتے ہیں، اسرائیلی چاہتے ہیں وہ مسلمانوں کو مٹا دیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے کہا جاتا تھا کہ اسرائیل بہت طاقتور ہے، حماس کے ایکشن نے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں، ریاست صرف فلسطینیوں کی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *