[ad_1]
امریکا کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے بعد اب وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن اسرائیل کا دورہ کریں گے۔
امریکی دفاعی اہلکار کے مطابق وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن آج اسرائیل جائیں گے اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔
امریکی دفاعی اہلکار کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن اسرائیلی دفاعی حکام سے بھی ملیں گے۔
امریکی وزیرِ دفاع اسرائیلی ایمرجنسی حکومت کے ارکان سے بھی ملیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تل ابیب میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ حماس نے غزہ پٹی کے وسائل کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل میں ہنگامی جنگی کابینہ کی تشکیل کو سراہتے ہیں۔
[ad_2]