[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر کے ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لیا جائے۔

میانوالی میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی میانوالی میں پولیس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت اور شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے میانوالی کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا۔

حملے میں ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان شہید ہو گئے تھے جبکہ پیٹرولنگ پوسٹ کی چھت پر تعینات جوان کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *