[ad_1]
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب ژوب میں کارروائی کر کے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سمبازہ کے قریب کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں آنے کی کوشش کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 4 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔
[ad_2]