[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ کے ضلع خیر پور کے شہر رانی پور کی حویلی میں کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں ایک اور بار تفتیشی افسر تبدیل کر دیا گیا۔

رانی پور میں تشدد سے کمسن بچی کی ہلاکت کے کیس میں تفتیشی افسر ڈی ایس پی عبدالقدوس کلوڑ کو ڈی ایس پی سائٹ ایریا تعینات کر دیا گیا۔

بچی کے والدین کے مطالبے پر عبدالقدوس کلوڑ کو کیس کا تفتیشی افسر مقرر کیا گیا تھا۔

کمسن بچی کے قتل کے کیس میں اب تک 3 تفتیشی افسر تبدیل کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے رانی پور میں تشدد سے کمسن بچی کی ہلاکت کے کیس میں ملزمہ حنا شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا جبکہ ملزم فیاض شاہ کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *