[ad_1]
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے بعد کا ابتدائی پلان بتا دیا۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبرکو لاہور پہنچیں گے اور اس کے بعد وہ مینارِ پاکستان جائیں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہماری الیکشن مہم کا آغاز مینارِ پاکستان سے ہوگا، مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا جس سے نواز شریف خطاب کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے خلاف جتنے بھی کیسز ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما نے گزشتہ روز کہا تھا کہ نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئر پورٹ سے کہاں جانا ہے یہ وزیرِ داخلہ نہیں عوام کا فیصلہ ہو گا۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی، نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔
[ad_2]