[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کی نگراں حکومت نے بی این پی کے رہنماؤں کے وڈھ میں گرینڈ آپریشن سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا۔

حکومتِ بلوچستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وڈھ میں تناؤ کی صورتِ حال کو ختم کرنے کے لیے کوششیں کی گئی ہیں، اختر مینگل سے الگ الگ مواقع پر اس معاملے کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اختر مینگل نے اپنی پارٹی کے 2 نمائندوں کو اجلاسوں میں شرکت کی تجویز دی تھی، بی این پی کے نمائندے شرکت کرنے میں ناکام رہے اور پارٹی سربراہ کی ہدایات کو نظر انداز کیا گیا۔

بلوچستان حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اختر مینگل اس بات کی تحقیقات کریں، ان کی ہدایت پر ان کے نمائندوں نے عمل کیوں نہیں کیا، امن و امان برقرار رکھنا حکومت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

حکومتِ بلوچستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے اختلافات کے باوجود حکومت اختر مینگل کا بہت احترام کرتی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *