[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ میں رینجرز نے سیاسی عہدے دار کا غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیا۔

کورنگی چکرا گوٹھ میں سیاسی جماعت کے عہدے دار کا غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کافی عرصے سے چل رہا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ایک چکرا گوٹھ میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کے خلاف کیا گیا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران 7 لاکھ گیلن پانی کا ذخیرہ برآمد ہوا۔ غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کو سیل کر کے 3 الیکٹرک پمپ، ایک موٹر، ایک موٹرسائیکل، ایک جنریٹر اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *